14 مارچ 2014 - 20:30
مصر نے یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا

مصر نے کئی یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے ۔

ابنا:  مصر نے کئی یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو اس ریلیز کی مخالفت میں واپس بلا لیا جس میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر مصری عوام کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ یورپی ممالک نے اس ریلیز پر دستخط بھی کئے ہیں۔مصر نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر کے اندرونی امور میں ہر قسم کی مداخلت سے پرہیز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ، فرانس، جرمنی ، ڈنمارک اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے مصری سیکورٹی فورسز کی طرف سے ملک کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کی تھی .ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ محمد مرسي کی معزولی کے بعد سے اب تک ایک ہزار 400 سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار کرے جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔......./169